بن عثمان۔ان کا نسب ان کے بھائی طلحہ بن عبیداللہ کے بیان میں گذرچکاہے یہ قریشی تھے تیم کی اولاد سے تھےان کی والدہ کریمہ بنت موہب بن نمران قبیلہ کندہ کی ایک خاتون تھیں یہ اسلام لائے تھے اورمہاجرتھےنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے ابوعمرنے کہاہے کہ مجھ کو ان کی کوئی روایت نہیں یادہے ان کی اولاد میں سے محمدبن طلحہ بن محمد بن عبدالرحمٰن بن عثمان بن عبداللہ تھے نسب اورمغازی کوسب سے زیادہ جانتے تھے ان سے حدیث روایت کی گئی ہے ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)