بن شرید بن سوید بن ہرمی بن عامربن مخزوم قریشی مخزومی ہیں ۔ان کی والدہ صفیہ بنت ربیعہ بن عبدشمس ہمشیرہ عتبہ بن ربیعہ اورشیبہ بن ربیعہ تھیں۔یہ مہاجرین حبشہ میں سے ہیں غزوۂ بدر میں شریک تھے اوراحد میں شہیدہوئے یہ شماس کےنام سے مشہورتھے ۔اوراسی طرح ان کو ابن اسحاق نے ذکرکرکے کہاہے کہ شماس بن عثمان ہیں ہشام بن کلبی نے کہاہے کہ شماس بن عثمان کانام عثمان ہے ان کا نام شماس اس وجہ سے مشہورہوگیا کہ ایام جاہلیت میں نصرانیوں کے بعض سردار مکے میں آئے تھے لوگ ان کی خوبصورتی کودیکھ کر تعجب کرنے لگے توعتبہ بن ربیعہ نے جوان کے ماموں تھےکہا(یہ بات کیاتعجب خیز ہے)میں تمھارے پاس ایسے شماس (یعنی آفتاب تاباں)کو لاؤں جوان سے بھی زیادہ خوبصورت ہواوراپنے بھانجے عثمان بن عثمان کولائے اسی دن سے ان کا نام شماس ہوگیااوراسی نام سے پکارے جاتےتھے ہشام کے قول کے مانند زبیرنے بھی کہاہے اورزہری تک اس کا نسب بیان کیاگیاہے شماس بن عثمان کی ردیف میں بھی یہ حال بیان ہوچکاہے ان کاتذکرہ ابوعمر نےلکھاہے۔
(اسد الغابۃ ۔جلد ۔۶،۷)