بن ابی وداعہ سہمی: یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ان سے مروی حدیث میں مجالِ گفتگو ہے۔ کلبی نے ابو صالح سے انہوں نے وداعہ سہمی سے روایت کی کہ ایک بار حضور اکرم ایک گرم دن میں طوافِ کعبہ کے لیے تشریف لائے بعد از طواف پانی طلب فرمایا، تو ایک شخص نے پیالے میں بنیذ پیش کیا۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے اسی طرح اس کی روایت کی ہے۔