بن قیس مزنی: یہ اپنے بھتیجے حارث بن عقبہ بن قابوس کے ساتھ مزینہ سے اپنی بکریوں کے ساتھ مدینے آئے مگر شہر کو خالی پایا دریافت پر معلوم ہوا، کہ اسلامی لشکر کفار سے لڑنے کے لیے احد کو گیا ہوا ہے یہ دونوں مسلمان ہوگئے اور جہاد میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے دونوں خوب جان توڑ کر لڑے اور شہید ہوگئے تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔