بن خَنْبش: ایک روایت میں ہرم آیا ہے اس غلطی کا ارتکاب داؤد الاددی نے بر بنائے روایت شعبی کیا۔ یہ ترمذی، ابن ماکولا اور ابو عمر کا قول ہے۔
یحییٰ بن محمود نے اجاذۃً باسنادہ، ابن ابی عاصم سے، انہوں نے محمد بن عمر اور یعقوب بن حمید سے ان دونوں نے سفیان سے انہوں نے داؤد بن یزید الاودی سے، انہوں نے شعبی سے، انہوں نے ہرم سے روایت کی، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، رمضان میں عمرہ ادا کرنا حج کے برابر ہے۔
ابن ابی عاصم لکھتے ہیں کہ بیان اور جابر نے شعبی سے، انہوں نے دہب بن خنبش الطائی سے انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔
ابو یاسر نے باسنادہ عبد اللہ بن احمد سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے وکیع سے، انہوں نے سفیان سے، انہوں نے بیان اور جابر سے، انہوں نے شعبی سے، انہوں نے وہب بن خنبش سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، رمضان میں عمرہ ادا کرنا حج کے برابر ہے۔
تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔