بن عبد اللہ بن محصن بن حرثان: ہم ان کا نسب عکاشہ بن محصن اسدی کے ترجمے میں لکھ آئے ہیں وہ ان کے چچا تھے۔ ان کی کنیت ابو سنان تھی کہتے ہیں یہ پہلے آدمی ہیں جنہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعتِ رضوان کی شعبی نے بنو اس کے ایک آدمی سے کہا کہ جس شخص نے سب سے پہلے درخت کے نیچے بیعت کی، وہ تمہارے قبیلے کا آدمی تھا۔ وہ آدمی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا یا رسول اللہ! میں آپ سے بیعت کرنا چاہتا ہوں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا، کس بات پر؟ اس نے عرض کیا جو بات آپ کے دل میں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا میرے دل میں کیا ہے؟ اس نے کہا فتح یا شہادت اس پر ابو سنان نے بیعت کی اس کے بعد جو بھی آتا۔ وہ یہی کہتا ک میں کبھی ابو سنان کی بیعت پر آپ سے بیعت کرتا ہوں ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔