بن عمرو السدی الغمنی ان کا تعلق بنو غنم بن وودان بن اسد بن خزیمہ سے تھا۔ اور مہاجرین اولین سے تھے۔
ابن مندہ نے باسنادہ یونس بن بکیر سے انہوں نے ابن اسحاق سے روایت کی کہ کچھ عرصے کے بعد مہاجرین بہ کثرت آنے لگے بنو غنم بن دوان جو اسلام قبول کرچکے تھے، ان کے مرد اور عورتیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہجرت پر ٹوٹ پڑیں ان میں وہب بن عمرو بھی تھے ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔
ابو نعیم لکھتے ہیں کہ ابن مندہ نے ان کا نام غلط لکھا ہے صحیح ثقف بن عمرو ہے ابن اثیر لکھتے ہیں کہ مغازی ابن اسحاق میں یونس کے اسناد کے علاوہ اور کہیں وہب بن عمرو کا نام میری نظر سے نہیں گزرا۔ ابو نعیم کی رائے درست معلوم ہوتی ہے۔ واللہ اعلم