بن عمیر القرشی الحجمی: یہ وہب بن عمیر بن وہب الحجمی ہیں ہم ان کے والد کے ترجمے میں لکھ آئے ہیں ان کے والد کو صفوان بن امیہ بن خلف نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنے کے لیے مدینے روانہ کیا تھا اور وہ مسلمان ہوگئے تھے اور وہب غزوۂ بدر میں کفار کے لشکر میں شامل تھے ہم ان کا واقعہ ان کے والد کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں۔
فتح مکّہ کے دن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہب کو صفوان کے پاس بھیجا، کہ اسے امن کی بشارت دیں اور نیز قبولِ اسلام کی دعوت دیں حالانکہ صفوان ڈر کے مارے بھاگ گیا تھا۔ ہم یہ واقعہ صفوان کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں وہب نے شام میں وفات پائی۔ تینوں نے ذکر کیا ہے۔