بن اسود بن عبد یغوث بن وہب بن عبد مناف بن زہرہ قرشی زہری: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ماموں کے بیٹے تھے، جناب وہب اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی والدۂ ماجدہ کا نسب وہب بن عبد مناف میں جمع ہوجاتا ہے ان سے زید بن اسلم نے روایت کی ہے لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی صحبت ثابت نہیں بروایتے ان کا نام اسود بن وہب مذکور ہے۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔