الجیشانی: بقولِ جعفر مستغفری یحییٰ بن یونس نے ان کا ذکر کیا ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جس چیز کی کثیر مقدار سے نشہ پیدا ہو۔ اس کی قلیل مقدار بھی حرام ہے۔ ان سے عمرو بن شعیب نے روایت کی ان کا صحیح نام ابو دہب جیشانی ہے۔ وہب جیشانی غلط ہے ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔