بن حزیفہ غفاری: ایک روایت میں مزنی حجازی بھی آیا ہے مدینے میں سکونت تھی۔ واسع بن حبان نے ان سے حدیث روایت کی ہے۔
ابراہیم بن محمد وغیرہ نے باسنادہ ہم ابو عیسیٰ سے، انہوں نے قیتبہ سے، انہوں نے خالد بن عبد اللہ واسطی سے، انہوں نے عمرو بن یحییٰ بن حبان سے، انہوں نے اپنے چچا واسع بن حبان سے انہوں نے وہب بن حذیفہ غفاری سے روایت کی۔ حضور اکرم اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ ہر آدمی کو اپنی نشست پر حق حاصل ہے مثلاً ایک آدمی ایک نشست پر بیٹھا ہوا ہے اگر کسی غرض کے لیے اٹھے اور پھر واپس آجائے تو وہ نشست اس کے لیے خالی کردینا چاہیے۔ بقولِ ابن ابی عاصم وہب ثقفی تھے۔ واللہ اعلم۔
تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔