بن حمزہ: اہل کوفہ سے ہیں ان کی حدیث یوسف بن صہیب نے رکین سے، انہوں نے وہب بن حمزہ سے سنی کہ وہ ایک موقعہ پر مدینے سے مکے تک حضرتِ علی رضی اللہ عنہ کے رفیق سفر تھے۔ اس دوران میں انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بعض ایسے افعال دیکھے، جنہیں انہوں نے ناپسند کیا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کہہ دیا، کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی شکایت کریں گے۔ واپسی پر انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا۔ تو آپ نے فرمایا ایسا مت کہو، وہ میرے بعد تم میں بہترین آدمی ہے ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔