بن عبادہ بن صامت: ہم ان کا نسب ان کے والد کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں ہشام بن عمبار نے ابو حرزہ یعقوب بن مجاہد سے انہوں نے عبادہ بن ولید بن عبادہ سے روایت کی کہ وہ اکثر اپنے والد کی معیت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا کرتے تھے۔ نیز عبادہ بن ولید نے ابو البسبر کعب بن عمرو سے سنا کہ ولید بن عبادہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری ایام حیات میں پیدا ہوئے اور ہیثم بن عدی کے مطابق عبد الملک بن مروان کے دورِ حکومت کے آخری دنوں میں فوت ہوئے۔ ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔