بن قاسم: عمرو بن قائد نے: معلی بن زیادہ سے، انہوں نے ولید بن قاسم سے روایت کی کہ انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میسّر ہوئی۔ نیز حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے انہوں نے روایت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کہ بدترین لوگ وہ ہیں، جو حرام اعمال کو شبہات پیدا کرکے اور شہوات کی آڑ میں، حلال قرار دے لیں اسی طرح جو لوگ اپنے معاملات میں مبتلائے شبہات ہوں۔ وہ اپنا بوجھ دوسروں پر لاد دیتے ہیں ابن دباغ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ اور نیز ان کی صحبت کا ذکر کیا ہے۔ جو مخدوش ہے