ان کی کنیت ابو مراوح تھی۔ ابو داؤد سجستانی کہتے ہیں کہ ان کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی ان سے عروہ بن زبیر اور زید بن اسلم نے روایت کی۔
ربیعہ بن عثمان نے زید بن اسلم سے انہوں نے واقد بن مراوح یشیٰ سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے مال اس لیے اتارا کہ لوگ نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں ابن مندہ اور ابو نعیم ہر دو نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابو نعیم لکھتے ہیں کہ بعض متاخرین مثلاً ابن مندہ نے واقد کا ذکر بحوالہ، ابو داؤد سبستانی کے کیا ہے۔ اور ن کی صحبت کا ذکر کیا ہے۔ ابو نعیم نے اسی پر اکتفا کیا ہے۔