لیثی جو ابو الطفیل عامر بن واثلہ کے والد تھے۔ عمر بن یوسف ثقفی نے ابو الطفیل عامر بن واثلہ سے، انہوں نے اپنے والد یا دادا سے روایت کی کہ انہوں نے حجر اسود کو دیکھا کہ وہ سفید تھا اور زمانۂ جاہلیت میں زیارت کے لیے آنے والے، جب اپنے قربانی کے جانوروں کو ذبح کرتے، تو ان کا خون اور گوبر اسود پر مل دیتے تھے ابو موسی نے اس ا ذکر کیا ہے اور اسے حدیث غریب قرار دیا ہے۔ (اگر یہ پتھر ابتدا میں سفید تھا تو پھر اسے اسود کیوں کہتے تھے۔ مترجم)