بن حباب القرشی: ابو بکر بن ابو علی نے ان کا ذکر کیا ہے اسی طرح قیتبہ بن ابو عبد الرحمٰن مہران نے اسماعیل بن عیاش سے، انہوں نے مجاہد بن فرقد سے انہوں نے واصلہ بن حباب القرشی سے روایت کی کہ ایک شخص حضور کی خدمت میں حاضر ہوا اور پھر ساری حدیث اس طرح بیان کی جس طرح ہم واثلہ بن خطاب کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں ابو موسیٰ نے اس کا ذکر کیا ہے اور لکھا ہے کہ یا تو اس راوی سے اور یا اوپر کے کسی راوی سے، جاب واصلہ اور ان کے والد کے نام کے بارے میں غلطی ہوگئی ہے۔
ابن اثیر لکھتے ہیں بلا شبہ اس نام میں تصحیف ہوئی ہے چنانچہ حافظ ابو القاسم بن عساکر دمشقی نے اپنے تاریخ میں اس کا ذکر کیا ہے کہ صحیح نام واثلہ بن خطاب ہے۔