بن زرا الکلبی۔ یحییٰ بن یونس لکھتے ہیں کہ وازم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے لیکن مجھے کوئی سند یاد نہیں۔ محمد بن یزید بن زبان بن واسع بن علی بن وازم بن زر الکلبی نے روایت بیان کی کہ وازم حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے عائشہ بنت سعد کے بارے میں ایک طویل حدیث بیان کی ابن ماکولا نے بھی یحییٰ سے اسی طرح روایت کی ہے اور اسی طرح جعفر نے ابن ماکولا نے ان کا نام و دان بن زر لکھا ہے اور محمد ن یزید کی حدیث میں ان کا ذکر کیا ہے اور ان کی بعض روایات میں اختلاف کا بھی ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔