بن اسماعیل تمیمی: بنو یربوع(از بنو تمیم) کے قیدیوں میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے گئے حضرت عائشہ صدیقہ نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ۔ مجھ پر ایک بنو اسماعیل کے غلام کو آزاد کرنا لازمی ہے اس لیے ان میں سے ایک غلام مجھے عطا فرمادیجیے۔ تاکہ میں اسے آزاد کردوں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ غلام بنو غبر سے ہیں، جب وہ آئیں گے تو میں تمہیں ان سے ایک دے دوں گا۔ تم آزاد کردینا ابن مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ وردان بن مخزم کے ترجمے میں ہم پھر ان کا ذکر کریں گے۔