الجہنی: مستمر بن ریان نے ابو الجوزاء سے، انہوں نے عبد اللہ بن مسعود سے روایت کی کہ وہ لیلۃ الجن کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، جب مقامِ حجون پر پہنچے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ارد گرد ایک خط کھینچ دیا اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم جنوں کے مجمع کی طرف تشریف لے گئے چنانچہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد جمع ہوگئے اس پر ان کے سردار وردان نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی، کیا میں ان جنوں کو آپ سے پرے ہٹادوں: حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ مجھے صرف اللہ کی پناہ کی ضرورت ہے۔ ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔