حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام ایک کھجور کے درخت سے گر پڑے اور فوت ہوگئے یہ ابن عباس سے عکرمہ کی روایت ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کے کسی ہموطن کو تلاش کرو، اتفاق سے ایک آدمی مل گیا، اور آپ نے وردان کا سازو سامان اس کے حوال کردیا۔ ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔
ایک روایت کے مطابق ابو عیسیٰ ترمذی نے اپنی کتاب میں یہ واقعہ ابن اصفہانی سے بیان کیا، جنہوں نے مجاہدین وردان سے سنا۔