جو فرات بن یزید بن وردان کے دادا تھے۔ اور وردان عبد اللہ بن ربیعہ بن خرشتہ الشقفی کے غلام تھے جو محاصرۂ طائف کے موقعہ پر ایمان لائے، عبد اللہ بن احمد نے باسنادہ یونس بن بکیر سے انہوں نے ابن اسحاق سے روایت کی کہ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم طائف کا محاصرہ کیے ہوئے تھے۔ تو المنبعث جن کا نام مضطبع تھا اور وردان چھپ کر شہر سے نکل آئے اور اسلام قبول کرلیا۔ ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔