الجہنی: ذوالغرہ کے نام سے مشہور ہیں۔ انہوں نے کوفے میں حدیث بیان کی ان سے عبد الرحمٰن بن ابی لیلی نے روایت کی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک
شخص آیا اور دریافت کیا، کہ کیا اونٹ کا گوشت کھانے سے کلی کرنا چاہیے۔ آپ نے فرمایا، ہاں! اس نے پھر دریافت کیا۔ کیا ان کی قیام گاہوں میں نماز جائز ہے۔ فرمایا
نہیں، اس نے پھر گزارش کی، کیا بکری کے گوشت سے کلی کرنا چاہیے، فرمایا نہیں، کیا ان کے باڑے میں نماز جائز ہے۔ فرمایا، ہاں تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔