بن طخفۃ الغفاری شامی: ان سے ابن لہیعہ نے، ان سے عبد الرحمان بن جبیر بن نفیر نے ان سے یعیش الغفاری نے روایت کی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک
اونٹنی لائی گئی۔ آپ نے فرمایا۔ اس کا دودھ کون دوھیگا؟ ایک آدمی کھڑا ہوا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نام پوچھا، تو اس نے کہا مرہ، فرمایا، بیٹھ جاؤ، پھر ایک
آدمی اٹھا، جس نے اپنا نام جمرہ بتایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیٹھ جاؤ۔ پھر میں اٹھا اور میں نے اپنا نام یعیش بتایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
دوہنے کی اجازت دے دی، تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔