النبال: یسار بن مالک ثقفی کے غلام تھے۔ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کا محاصرہ کیا، تو یہ اپنے آقا کو چھوڑ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آگئے تھے۔ جب ان کے آقا بھی مسلمان ہوگئے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان کے آقا کے سُپرد کردیا، اور ان کی ولایت بھی یسار بن مالک کے حوالے کردی۔ ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔