بن ہانی بن عروۃ المرادی: ہشام بن کلبی نے ابو کران المرادی سے، انہوں نے یحییٰ بن ہانی بن عروۃ المرادی سے روایت کی کہ فروہ بن مسیک ملوک کندہ کو چھوڑ کر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اور ظہور سلام سے پہلے نبو مراد اور نبو ہمدان میں ایک جنگ ہوچکی تھی، جس میں ہمدانبوں کو بنو مراد کے ہاتھوں بڑا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ اور اس جنگ کو یوم الروم کہتے تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا اسے فروہ! جنگ روم میں تمہاری قوم کو جو نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ کیا تمہیں بھی اس سے رنج پہنچا تھا، یا رسول اللہ، ایسا کون ہے، جسے وہ نقصان اٹھانا پڑے جو میری قوم کو اٹھانا پڑا اور اسے دکھ نہ ہو۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بہر حال اسلام قبول کرنے سے تیری قوم کو فائدہ ہی پہنچا ہے چنانچہ مراد اور زبید کے علاقے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے حوالے کردیے۔ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔