بن حنظلیہ: یہ ان لوگوں میں شامل تھے۔ جنہوں نے بیعت رضوان کی۔ اور یہ بانجھ تھے یزید بن ابو مریم الانصاری نے اپنے والد سے، انہوں نے یحییٰ بن حنظلیہ سے روایت کی کہ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت رضوان کی تھی۔ وہ کہا کرتے، کہ اگر اللہ مجھے ایک بیٹا عطا فرماتا، تو میں اسلامی تعلیم کے مطابق اس کی تربیت کرتا۔ جو میرے لیے دنیا اور مافیہا سے بہتر ہوتا۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔