بن خلاد بن رافع الانصاری: یہ ابن مندہ کا قول ہے۔ ابو عمر کے مطابق وہ کندی تھے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں پیدا ہوئے۔ اور بعد ازولادت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور سے انہیں گھٹی دی۔ اور فرمایا۔ میں اس کا وہ نام تجویز کرتا ہوں۔ جو حضرت یحییٰ کے بعد اور کسی نے نہیں رکھا۔
اسحاق بن عبد اللہ بن ابی طلحہ نے یحییٰ بن خلاد سے روایت کی کہ جب وہ پیدا ہوئے تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لائے گئے۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے اسی طرح ان کا ذکر کیا ہے لیکن ابو عمر نے انہیں کندی لکھا ہے یہ ان کی غلطی ہے کیونکہ کئی کتابوں میں یہی لکھا دیکھا ہے اور کوئی روایت اس کی ناسخ نہیں دیکھی۔ ان کا سلسلۂ نسب وہی ہے، جو ان کے والد کے ترجمے میں لکھا جا چکا ہے ابن خلاد بن رافع بن مالک بن عجلان بن عمرو بن عامر بن زریق الانصاری واللہ اعلم۔