بن صیفی: یحییٰ بن یونس نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے اور یہ بھی لکھا ہے کہ ان کی صحبت کا مجھے علم نہیں۔
زید بن حباب نے، ابراہیم بن یزید سے، انہوں نے یحییٰ بن صیفی سے روایت کی، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اسے آدمی کی سعادت گرداننا چاہیے اگر اس کا بیٹا اس سے ملت جلتا ہو۔ جعفر لکھتے ہیں کہ یہ حدیث مرسل ہے، کیونکہ یحییٰ بن صیفی کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب نہیں ہوئی۔ ابو موسی نے ان کا ذکر کیا ہے۔