عامری: ابو موسیٰ لکھتے ہیں۔ کہ ابن ماجہ نے سنن میں ان کا ذکر کیا ہے۔ اور انہوں نے عفان سے، انہوں نے وہیب سے، انہوں نے ابن خیثم سے، انہوں نے سعید بن ابو
راشد سے انہوں نے یعلی العامری سے روایت کی، کہ امام حسن رضی اللہ عنہ اور حسین رضی اللہ عنہ آئے۔ اور ایک حدیث پر غور کر رہے تھے لیکن راوی نے اس حدیث کا ذکر
نہیں کیا، جو اس ترجمے میں بیان کی ہے۔ ابو عمر نے انہیں یعلی عامری اور بعض اور نے انہیں یعلی بن مرہ لکھا ہے۔ اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث
حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین کی فضیلت میں روایت کی ہے۔ ابو عمر اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔