بن اوس: خالد الخداء نے قاسم بن ربیعہ سے، انہوں نے ایک صحابی یعقوب بن اوس سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن ارشاد فرمایا، یاد
رکھو، قتل خطا قتل عمد کے مشابہہ ہے اس بنا پر جو شخص کوڑے یا لاٹھی سے مارا جائے، وہ بھی اس میں شامل ہوگا۔ اور اس کی چالیس اقسام ہیں۔
احمد بن زبیر کہتے ہیں کہ یعقوب صحبت سے فیض یاب نہیں ہوئے اور حماد بن سلمہ نے حمید سے انہوں نے قاسم بن ربیعہ سے، انہوں نے حضور اکرم سے مرسلاً بیان کیا۔ نیز
انہوں نے علی بن زید سے، انہوں نے یعقوب سدوسی سے، انہوں نے عبد اللہ بن عمرو بن عاص سے، انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔ ابو عمر اور ابو
موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔