بن زمعہ: جعفر نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے۔ عبد الرزاق نے ابن جریج سے انہوں نے عمرو بن شعیب سے، انہوں نے عبد اللہ بن عمرو بن عاص سے روایت کی، کہ وہ رسول
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ان دادیوں میں گھوم پھر رہے تھے، کہ نماز کا وقت ہوگیا۔ آپ نماز کے لیے رک گئے اور ہم بھی، کہ شعبِ ابو دب سے ایک جنگلی گدھا
نمودار ہوا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر تحریمہ کہنے میں توقف فرمایا۔ اس دوران میں یعقوب بن زمعہ (بنو اسد کے بھائی) نے اسے ڈرایا اور بھگا دیا۔ ابو
موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔