القیطی جو انصار میں آزاد کردہ غلام تھے۔ انہوں نے اپنے غلام کو آزاد کردیا۔ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت
فرمایا۔ کیا ابو مذکور کے پاس اس کے علاوہ بھی کچھ مال ہے؟ لوگوں نے عرض کیا، نہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ مجھ سے کون اسے خریدے گا۔ چنانچہ نعیم
الجام نے آٹھ سو درم سے خرید لیا۔ بعدہٗ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اس رقم کو اپنی ذات پر خرچ کرو۔ اور اگر کچھ بچ جائے، تو اقارب پر اور اگر پھر بھی
بچ جائے۔ تو فلاں فلاں مصارف میں صرف کرو۔
راوی نے آزاد کرنے والے اور آزاد کردہ غلام کا نام بیان نہیں کیا۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے اس کی تخریج کی ہے ابن ماکولا نے اس کا نام یعقوب قبطی لکھا ہے یہ وہ
شخص ہیں، جنہیں مقوقس نے ماریہ قبطیہ کے ساتھ، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بطور ہدیہ روانہ کیا تھا اور وہ مسلمان ہوگئے تھے۔ اور بنو فہر کی ولایت
میں آگئے تھے یہ نہیں کہا جاسکتا، کہ یہ وہی ہیں، یا کوئی اور۔