الراہی: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹ چراتے تھے، جنہیں بنو عرنیہ کے کچھ آدمیوں نے قتل کردیا تھا، اور
ان کی آنکھوں میں کانٹے چبھوئے تھے۔ انہیں قبا میں دفن کیا گیا تھا سلمہ بن اکوع سے مروی ہے، کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک غلام کا نام یسار تھا۔ جو چراگاہ
میں اونٹنیاں چراتے تھے، چونکہ وہ نماز ذوق شوق سے پڑھتے تھے۔ اس لیے آپ نے آزاد فرما دیا تھا۔ اس اثنا میں بنو عرینہ کے کچھ لوگوں نے جن کے پیٹ بڑھ گئے تھے۔
مدینے آکر اسلام قبول کیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس چراگاہ میں بھیج دیا، جب وہ اونٹنیوں کا دودھ پینے سے تندرست ہوگئے۔ تو غلام کو قتل کر کے اونٹوں
کو بھگا لے گئے۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔