بن سوید الجہنی: یہ مسرع کے والد تھے۔ ان سے ان کی اولاد نے روایت کی عبد اللہ بن داؤد بن دلہاث بن اسماعیل بن عبد اللہ بن مسرع بن یاسر بن سویدا الجہنی نے جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے بیان کیا، کہ میرے والد نے اپنے والد سے، انہوں نے اسماعیل بن عبد اللہ سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے مسرع بن یاسر سے روایت کی۔ کہ جناب یاسر نے انہیں بتایا، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سواروں یا پیدل سپاہ کے ایک جماعت کے ساتھ ایک فوجی مہم پر روانہ فرمایا۔ اور میری بیوی حاملہ تھی اس دوران میں ان کی بیوی نے ایک لڑکا جنا۔ جسے وہ اٹھا کر حضور کے پاس لے گئی۔ اور گزارش کی یا رسول اللہ، اس کا والد کسی فوجی مہم پر گیا ہوا ہے۔ اور اس اثنا میں یہ بچہ پیدا ہوا ہے، اس لیے اس کا نام تجویز فرما دیجیے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بچے کو اٹھالیا۔ اور اپنا مبارک ہاتھ اس پر پھیرا۔ اور دعا فرمائی: ’’اے خدا، تو ان لوگوں میں مردوں کی تعداد کو بڑھا اور عورتوں کی تعداد کو کم کر۔ انہیں محتاج نہ کر اور ان میں کوئی مفلس نہ ہو۔‘‘ اس کے بعد بچے کا نام مسرع تجویز فرمایا، کیونکہ اسلام میں شمولیت کے لیے اس نے جلدی کی تھی۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔