ابن عمرو الکندی السکونی یا ور مکی یا شیبانی کوفی: انہیں عدمِ بلوغت کی حالت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی۔ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کا انتقال ہوا۔ تو بقول ابن معین ان کی عمر دس برس اور بروایتے گیارہ سال تھی۔ ابن فضیل اور ابو معاویہ نے، شیبانی سے اور انہوں نے یُسیر سے یہی روایت کی، ابو
الخیار ابن معین، جنہوں نے ابن مسعود سے روایت کی۔ ان کا نام اسیر بن عمر بیان کیا۔ اور انہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی، اور حجاج کے زمانے تک
زندہ رہے، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دو حدیثیں روایت کیں۔ ایک مادہ کھجور کا ملاپ اور دوسری دربارۂ فصد۔
بقول ابن المدینی: اہل بصرہ انہیں اسیر بن جابر کہتے ہیں۔ اور ان سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی دو حدیث روایت کرتے ہیں، جو اویس قرنی کے بارے میں ہے۔ اہل کوفہ
میں بعض لوگ انہیں یُسیر اور بعض اسیر کہتے ہیں۔
اہل بصرہ میں زرارہ بن اوفی۔ ابن سیرین۔ ابو عمران الجونی اور حمید بن ہلال نے روایت کی ہے اور کوفیوں میں ابو اسحاق شیبانی۔ ابو عمرو شیبانی۔ اور ان کے بیٹے
قیس بن یُسیر نے روایت کی تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ بقول ابن ماکولا، یہ صحابی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانۂ ہجرت میں پیدا ہوئے۔