بن عبد یا یسار بن عمرو یا ابن عبد اشہر: وہ بنو لحیان بن ہذیل سے تھے۔ کنیت ابو عزہ تھی۔ بصری تھے۔ ان سے ابو المیلح ہذلی نے روایت کی۔
نضر بن شمیل نے عبد اللہ بن حمید سے انہوں نے ابو عزہ یسار بن عبد سے، جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ سے تھے، روایت کی، رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا کہ پانچ چیزیں ایسی ہیں۔ جنہیں خدا کے بغیر کوئی نہیں جانتا۔ پھر آپ نے ’’اِنَّ اللّٰهَ عِنْدَهٗ عِلْمُ السَّاعَةِ‘‘ آیت پڑھی تینوں نے اس کا
ذکر کیا ہے۔