مولی فضالہ بن ہلال: انہیں اور فضالہ کو حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی۔ ابو عمر نے مختصراً ذکر کیا ہے۔ انہوں نے یسار کو (یسار بن سوید نہ)
فضالہ کا مولی لکھا ہے۔ لیکن ابن مندہ اور ابو نعیم دونوں نے یسار کو فضالہ کا مولی اور مسلم کا والد اور سوید کا بیٹا قرار دیا ہے۔ اور دونوں نے عبد اللہ بن
موسیٰ علوی کی حدیث جو انہوں نے عبد اللہ بن مسلم بن یسار سے، انہوں نے والد سے انہوں نے دادا سے روایت کی بیان کی، کہ وہ اپنے آقا فضالہ کے ساتھ حجۃ الوداع میں
موجود تھے، کہ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا، نماز، نماز، خواتین، خواتین۔ جس کا مطلب یہ تھا۔ کہ دونوں کی حیثیت برابر ہے واللہ اعلم۔