یہ صحابی محمد بن اسحاق صاحب المغازی کے دادا تھے۔ جعفر بن عبد الواحد سے مروی ہے کہ ان سے محمد بن اسحاق بن کثیر بن یسار نے بیان کیا، کہ ان سے کرامہ دخترِ
محمد بن اسحاق بن یسار نے اپنے والد محمد سے، انہون نے اپنے والد اسحاق سے انہوں نے یسار سے روایت کی، کہ انہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا، اور دعا فرمائی۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔