مولی عمرو بن عمیر ثقفی: یہ طائف سے نکل کر حضور کے پاس آگئے تھے۔ اور آپ نے آزاد فرما دیا تھا ان کے نوے یا ستر بچے تھے۔ بہ مقام سرف بنو تمیم اور بنو عقیل میں
شادی کی تھی۔ اور حجاج بن یوسف کی سرکار میں ملازم رہے تھے۔ یہ جعفر کا بیان ہے۔ ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔