الفارسی: بجیربن ریسان کے آزاد کرد: غلام تھے، ان کا شمار اہل یمن میں ہوتا ہے۔ ان سے ان کے بیٹے عیسیٰ نےروایت کی۔
ابو یاسر عبد الوہاب بن ہبّہ اللہ نے باسنادہ، عبد اللہ بن احمد سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے روح سے، انہوں نے زکریا بن اسحاق سے، انہوں نے عیسیٰ بن
بزداد سے، انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کہ تم میں سے جو شخص پیشان کرے وہ اپنے آلۂ تناسل کو تین بار جھٹکا دے۔
تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔
ابو عمر لکھتے ہیں، کہ بعض لوگ ان کی صحبت کے قائل ہیں، لیکن اکثر محدثین انہیں نہیں جانتے اور بعض ان کی حدیث کو مرسل قرار دیتے ہیں۔ اور ان کا مدار زمعہ بن
صالح پر ہے۔ امام بخاری لکھتے ہیں کہ ان کی حدیث ثابت نہیں یحییٰ بن معین لکھتے ہیں کہ عیسیٰ اور ان کے والد مجہول الحال ہیں۔ اور یہ ان کی طرف سے تکلف محض ہے،
واللہ اعلم۔