بن انیس بن عبد اللہ بن عمرو بن حبیب بن عمرو بن شیبان بن محارب بن فہر: ان کی کنیت ابو عبد الرحمٰن تھی۔ فتح مصر میں موجود تھے۔ لیکن ان سے مصر میں کوئی حدیث
مروی نہیں۔ ہاں اہل بصرہ نے ان سے روایت کی ہے: حماد بن سلمہ بن یعلی بن عطا سے، انہوں نے ابو ہمام عبد اللہ بن سیار سے، انہوں نے ابو عبد الرحمٰن فہری سے روایت
کی، کہ وہ غزوہ حنین میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ اس دن سخت گرمی تھی۔ اور ہم نے ایک درخت کے نیچے پناہ لے رکھی تھی، جب زوال ہوا، تو میں اپنے
گھوڑے پر سوار ہوکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک خیمے میں آرام فرما رہے تھے اور السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کہا۔ اور عرض کیا، یا رسول اللہ! زوال ہوگیا ہے۔ فرمایا بلال کو بتاؤ۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔