بن اوس: نبو عبد الدار بن قصی کے حلیف تھے۔ انہوں نے فتحِ مکہ کے دن اسلام قبولک کیا۔ اور جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔ ابو جعفر نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن
اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے جنگ از بنو عبد الدار، انہیں ان لوگوں میں شمار کیا ہے، جو مسیلمہ کے خلاف لڑتے شہید ہوئے۔ ابو عمر اور ابو موسیٰ نے مختصراً ان کا ذکر
کیا ہے۔