بن برذع بن زید بن عامر بن سواد بن ظفر الانصاری ظفری: غزوۂ احد میں موجود تھے ابو عمر نے مختصراً ان کا ذکر اسی انداز سے کیا ہے۔ لیکن ابن الدباغ اندلسی نے ابو
عمر کے خلاف استدراک کرتے ہوئے ان کا سلسلۂ نسب بطریق ذیل بیان کیا ہے: یزید بن برذع بن زید بن عامر بن کعب بن خزرج۔ ان کی روایت کے مطابق یہ صاحب، احدسمیت بعد
کے تمام غزوات میں شریک رہے یہ لاولد تھے۔ وہ لکھتے ہیں، کہ ابن القداح کی روایت کے مطابق وہ یوم حرہ کو قتل ہوئے۔ یہ ابن الدباغ کی روایت ہے۔ اور بلا شبہ ابن
الدباغ کا خیال یہی ہے کہ ابو عمر سے ان کے نسب کے بیان کرنے میں غلطی سرزد ہوئی ہے۔ اور انہوں نے یزید رضی اللہ عنہ کو ظفر کی طرف منسوب کیاہے جبکہ ابن الدباغ
انہیں سواد بن کعب بن خزرج سے منسوب کرتے ہیں۔ حالانکہ کعب بن خزرج بھی ظفر ہی ہے۔ اس لحاظ سے ہر دو نسب ایک ہی ہیں اور غلطی دراصل ابن الدباغ کی ہے۔ جو دونوں
کو علیحدہ علیحدہ خیال کرتے ہیں۔
ابن اثیر لکھتے ہیں: کہ میں نے ابن الدباغ کی غلطی کی نشاندہی اس لیے کی ہے، تاکہ کوئی ان کی بات کو درست نہ سمجھ لے اور اس نوع کی اغلاط سے میں نے اکثر بہ غرض
اختصار چشم پوشی کی ہے۔