بن ثعلبہ بن خزمہ بن اصرم بن عمرو بن عمارہ بن مالک بن عمرو بن بثیرہ بن مشتوء بن قشر بن تمیم بن عوذمناہ بن تاج بن تیم بن اراشہ بن عامر بن عبیلہ بن قسمیل بن
فران بن بلی البلوی حلیف بنو سالم بن عوف بن خزرج: ان کی کنیت ابو عبد الرحمٰن یا ابو عبد اللہ تھی۔ ان کے بھائی کا نام بحاث تھا۔ وہ اور مجدز بن زیاد پانچویں
پشت میں (عمارہ میں) جمع ہوجاتے ہیں۔
یونس نے ابن اسحاق سے ان کا نسب بیان کیا ہے، اور لکھا ہے، کہ بیعت عقبہ میں، بنو عوف بن خزرج بن ثعلبہ سے پھر بنو سالم بن عوف اور ابو عبد الرحمٰن یزید بن
ثعلبہ بن خزمہ بن احرم بن عمرو بن عامر حلیف بنی غضینہ از بنو بلی دونوں عقبہ میں موجود تھے۔ یہی رائے علامہ طبری کی ہے۔ طبری اور دارقطنی خزمہ بہ فتح زا اور
ابن اسحاق اور کلبی بہ سکونِ زا پڑھتے ہیں۔ ابو عمر لکھتے ہیں کہ انصار میں خزمہ بہ حرکت نہیں بولا جاتا۔ اور عَمَّارہ بہ تشدیدسیم ہے۔ ابو عمر اور ابو موسی نے
ان کا ذکر کیا ہے۔