بن حاطب بن عمرو بن امیہ رافع الانصاری الاشہلی: ایک روایت کے مطابق ان کا تعلق بنو ظفر سے تھا۔ اس بنا پر ان کا نسب ہوگا: یزید بن حاطب بن امیہ بن رافع بن سوید
بن حرام بن ہشیم بن ظفر۔
ابو جعفر نے باسنادہ یونس سے، انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شہدائے غزوۂ احد از بنو ظفر یزید بن حاطب بن امیہ بن رافع کا ذکر کیا ہے۔ ابن اسحاق کہتے ہیں، مجھے
عاصم بن عمر بن قتادہ نے بتایا کہ ان میں ایک آدمی تھا۔ جس کا نام حاطب بن امیہ بن رافع تھا۔ اس کے بیٹے کا نام یزید تھا جو غزوۂ احد میں زخمی ہوگیا، اسے گھر
واپس لے آئے، وہ قریب الموت تھا کہ قبیلے کے سب لوگ جمع ہوگئے، اور ابن حاطب کو جنت کی مبارک پیش کرنے لگے۔ حاطب جاہلیت میں رات کو چوکیداری کرتا تھا۔ اور ان
دنوں فقرو فاقہ کی گرفت میں تھا۔ کہنے لگا کیا تم اسے اس جنت کی خوش خبری دے رہو جس میں تم نے حرمل گاڑ رکھے ہیں اور وہ تو ابھی بچہ ہے۔ ابو عمر اور ابو موسی نے
اس کی تخریج کی ہے۔ لیکن ابو موسیٰ نے ان کا نسب نہیں بتایا۔
ابو عمر اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ لیکن ابو موسیٰ نے ان کا سلسلۂ نسب نہیں بیان کیا اور صرف اس پر اکتفا کیا۔ کہ یزید بن حاطب غزوۂ احد میں شہید ہوئے
تھے۔ اور صرف یزید بن حاطب پر اکتفا کیا۔