بن حرام بن سبیع بن خنساء بن سنان بن عبید بن عدی بن غنم بن کعب بن سلمہ انصاری خزرجی سلمی بیعت عقبہ میں موجودتھے۔ ابو جعفر بن سمین نےباسنادہ یونس سے، انہوں
نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے بیعتِ از بنی سلمہ پھر از بنو غنم بن کعب بن سلمہ، یزید بن حرام بن سبیع بن خنساء کا ذکر کیا ہے ابو عمر نے مختصراً ان کا ذکر
کیا ہے، اور حرام کو را کے ساتھ لکھا ہے۔ لیکن ابن اسحاق اور ابن ہشام نے حدام دال سے لکھا ہے واللہ اعلم میرے نزدیک ابن اسحاق اور ابن ہشام راستی پر ہیں۔