ابو السائب ازدی: یہ بنو کنانہ سے ہیں۔ اور ان سے ان کے بیٹے سائب نے روایت کی، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سر پر مسح کیا۔
ابراہیم بن محمد وغیرہ نے باسناد ہم تا ابوعیسیٰ، انہوں نے بندار سے، انہوں نے یحییٰ بن سعید سے انہوں نے ابن ذئب سے، انہوں نے عبد اللہ بن سائب بن یزید سے،
انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے دادا سے روایت کی، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کہ کوئی شخص کسی دوسرے کی لاٹھی نہ تو مذاق سے اور نہ سنجیدگی سے
اٹھائے۔ اور جو ایسا کر بیٹھے، وہ مالک کو واپس کردے۔
اسی طرح زہری نے سائب بن یزید سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مالِ خمس سے ہمارے حصے سے زائد بھی کچھ عطا فرما دیا کرتے
تھے۔ چنانچہ مجھے ایک اونٹ زائد عطا ہوا تھا۔ ابو نعیم اور ابن مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ فرق یہ ہے، کہ ابو نعیم نے یہ دونوں حدیثیں یزید ابوالسائب بن یزید بن
اختِ نمر کے ترجمے میں بیان کی ہیں، اور اسی ترجمے میں دعا کے بعد منہ پر ہاتھ پھیرنے کا ذکر کیا ہے۔ مگر ابن مندہ نے سارا معاملہ ہی الٹ دیا ہے۔ چنانچہ یہ
دونوں حدیثیں توا س ترجمے میں بیان کی ہیں، اور حدیث دعا کو اختِ نمر کے بیٹے کے ترجمے میں بیان کیا ہے۔ واللہ اعلم۔ بہر حال ابو عمر نے صرف یزید بن اختِ نمر کا
ترجمہ لکھا ہے، اور حدیث نہیں بیان کی۔