بن سلمہ القمری: ایک روایت میں انصاری آیا ہے۔ ان کے لڑکے کا نام عبد الحمید تھا۔ یہ بصرے میں ٹھہر گئے تھے۔ ان کے بیٹے نے ان سے روایت کی، کہ حضور اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم نے کوے کی ٹھونگوں اور جنگلی درندوں کے جوٹھے سے منع فرمایا۔ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں اونٹ کی طرح جم کر بیٹھ جانے سے بھی منع
فرمایا۔
ابو عمر اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابو عمر نے لکھا ہے کہ انہیں صحابہ میں شمار کیا جاتا ہے لیکن اس میں اشتباہ ہے۔ احمد بن علی بن علاء الجوز جانی نے
ابو الاشعث سے، انہوں نے یزید بن زریع سے، انہوں نے عثمان سے انہوں نے عبد الحمید سے اسی طرح بیان کیا ہے۔ اور انہیں ضمری شمار کیا ہے اور ابراہیم بن عبد اللہ
نے محمد بن عبد الاعلی صنعانی سے، انہوں نے باسنادہ یزید زریع سے روایت کی اور انہیں انصاری کہا ہے۔