بن سیف بن حارثہ الیربوعی: ان کا شمار بصریوں میں ہوتا ہے۔ ان کی اولاد نے ان سے روایت کی انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر گذارش کی۔ یا
رسول اللہ! فلاں قبیلے کا فلاں آدمی میرا سارا مال اٹھا کر لے گیا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ میں اس معاملے میں تیری کوئی مدد نہیں کرسکتا۔ پھر
فرمایا کیوں نہ تجھے تیرے قبیلے کا محصل مقرر کردوں، اس نے اظہار معذوری کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ محصل جہنم کا ایندھن بنیں گے تینوں نے ان کا ذکر
کیا ہے۔